ابنا: شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی علامہ علی محمد نقوی نے کہا: عسکری رضا کو اس لئےشہید کیا گیا کہ یہ سماجی شخصیت اور مومنین کے خادم تهے.
انھوں نے انچولی میں شہید عسکری رضا کے جنازے میں میڈیا سے گفتگو کرنے ہوئے کہا کہ ان (دہشت گردوں) سے تو میڈیا لوگوں کی لسٹ برآمد پوئی پے وه میڈیا لوگوں کو بهی معاف نہیں کریں گے اگرعسکری رضاکوکسی تنظیمی بنیادپر شہید کیا گیا تو محرم میں شہید ہونے والے اسکاوٹس کا کس تنظیم سے تعلق تها یہ سب کچھ پلاننگ اور منصوبے کے تحت ہورہاہے ان(دہشت گردوں) کے پاس لسٹیں ہیں، دهمکیاں دی جاتی ہیں کئی بارعسکری رضا کودهمکیاں دی جاتی رہیں.ہم نے ہمیشہ انتظامیہ کو متوجہ کیا مگرایسامحسوس ہوتا ہے کہ انتظامیہ پریشرمیں ہے. ہم پاکستان میں مشکل اورضرورت کے وقت جب چاہیں اف.آئی.آردرج کراسکتے ہیں یہ ہمارا قانونی حق ہے مگرایس ایچ او سے لیکر ڈی.آے .جی تک سب کے ساتھ رابطے میں ہوں ٹال مٹول سے کام لیا جارہاہے اف.آئی.آرز درج نہیں کی جارہیں۔
کل ہم نے مل کرایک احتجاج رکهاتهامجهے لگتا ہے یہ اسی احتجاج کا نتیجہ ہے مگرہم ڈرنے اور پیچهے هٹنے والے نہیں کب تک ہمارے صبرکا امتحان لیا جائے گاپہلی محرم سے اس وقت تک 20مومنین شہید کئے جاچکے ہیں آخرکب تک ہمارا قتل ہوتا رہے گا اگرہم نے اپنے جوانوں کواجازت دے دی توپاکستان کے گلی کوچوں کی رنگت تبدیل ہوجا ئےگی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110